0
Monday 10 Jun 2013 09:57

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ سے متعلق حتمی تجاویز منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی کے بحران پر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی مسائل پر فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس کے بعد پی آئی ڈی میں وزیراطلاعات اپنی پہلی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 272083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش