0
Monday 10 Jun 2013 12:02

وفاق کا پختونخوا کو20 ارب روپے کم دینے کا فیصلہ

وفاق کا پختونخوا کو20 ارب روپے کم دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو شیئرز ٹیکس میں 20 ارب روپے کم دینے کے فیصلے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ جس کے باعث صوبائی حکومت کو 20 ارب خسارہ کا بجٹ پیش کرنا پرے گا۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث ٹیکسوں کی وصولی کی شرح کم رہی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال وفاق صوبے کو اس کے حصے کی 183 ارب میں سے 163 ارب روپے دے گا اس سلسلے میں وفاق نے صوبائی حکومت اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے وفاق کے فیصلے کی روشنی میں اب صوبائی حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 20 ارب روپے خسارہ کا بجٹ پیش کرنا پڑے گا۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی ٹیکسوں سے ملنے والے محاصل میں سے صوبائی حکومت کو ایک ارب روپے کم آمدنی ہوئی صوبے کی اپنی آمدن 8 ارب روپے ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر صوبے کو ایک ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا اسے 8 ارب کی بجائے 7ارب روپے کی آمدنی ہوئی وفاق نے پچھلے مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کو 183 ارب روپے شیئرز ٹیکس ادا کئے تھے۔ وفاق کی جانب سے صوبے کو 20 ارب روپے کم دینے سے صوبائی حکومت کو کئی ترقیاتی منصوبوں کو زبردست دھچکا لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 272136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش