QR CodeQR Code

فوزیہ قصوری کی دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے، مفتی عبدالقوی

10 Jun 2013 19:07

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل پشاور میں نمائندہ علماء کانفرنس ہوگی جس کی میزبانی خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مفتی عبدالقوی نے پارٹی چیئرمین عمران خان، مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور ممبر قومی اسمبلی ومعروف عالم دین علامہ عبدالحق حقانی سے صوبہ خیبرپختونخواہ کو اسلامی فلاحی صوبہ بنانے کے لیے اجلاس کے بعد صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تجویز کے مطابق اجلاس میں یہ طے پایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل پشاور میں نمائندہ علماء کانفرنس ہوگی جس کی میزبانی خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک کریں گے۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے منتخب اضلاع کے سیکرٹری امور مذہبی شریک ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرا گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رہنما فوزیہ قصوری سے ربطہ ہوا اور اُنہیں دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور اس حوالے سے اُمید ہے کہ اُنکی تمام غلط فہمیاں دور کی جائیں گی اور جلد اپنی سابق ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔


خبر کا کوڈ: 272324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272324/فوزیہ-قصوری-کی-دوبارہ-پی-ٹی-آئی-میں-شمولیت-متوقع-ہے-مفتی-عبدالقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org