QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے ساتھ وزارتوں پر کوئی اختلاف یا ڈیڈ لاک نہیں، شوکت علی یوسفزئی

10 Jun 2013 23:19

اسلام ٹائمز: میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ سترہ جون کو پیش کیا جانے والا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ بجٹ اجلاس سترہ جون کو بلایا جا رہا ہے۔ بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا صرف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا مسودہ پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے اور تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ وزارتوں پر کوئی اختلاف یا ڈیڈ لاک نہیں ہے بلکہ وہ ایشو پر متفق ہوئے ہیں۔ شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ صوبائی کابینہ بارہ جون کو حلف اٹھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 272385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272385/جماعت-اسلامی-کے-ساتھ-وزارتوں-پر-کوئی-اختلاف-یا-ڈیڈ-لاک-نہیں-شوکت-علی-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org