QR CodeQR Code

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر کشمیریوں کی حمایت کرے، علی گیلانی

11 Jun 2013 11:20

اسلام ٹائمز: جب تک بھارت کشمیر کو متنازع تسلیم نہیں کرتا اور مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلا پر راضی نہیں ہوتا۔ تب تک مذاکرات سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے مذاکرت کو تب تک خارج از امکان قرار دیا ہے، جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں سید علی گیلانی نے اس بات کو دہرایا کہ بھارت کومسئلے کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلیے مذاکرات کی پیشگی شرائط کو پورا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کو متنازع تسلیم نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلا پر راضی نہیں ہوتا۔ کالے قوانین کو منسوخ اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کرتا تب تک نہ تو مذاکرات کا امکان ہے اور نہ ہی مذاکرات سے کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ علی گیلانی نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر کشمیریوں کی حمایت کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 272469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272469/پاکستان-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-بنیاد-پر-کشمیریوں-حمایت-کرے-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org