QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہو چکا ہے

11 Jun 2013 12:16

اسلام ٹائمز: پاکستان نے امریکی جنگ کا حصہ بن کر معیشت، سالمیت اور خودمختاری تک کو داﺅ پر لگایا دیا مگر امریکا سے مالی امداد تو کجا شاباش بھی نہ ملی اور ہمیشہ ڈو مور ڈو مور کا طعنہ سہنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اتحادی بننے کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو 12 سالوں کے دوران 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہو چکا ہے، بدلے میں اتحادیوں نے صرف معمولی امداد اور طفل تسلیوں کے بہلاوے دیئے۔ 11 ستمبر 2001ء نے عالمی نقشہ بدل دیا، تبدیلی صرف امریکہ میں ہی نہیں آئی بلکہ ٹوئن ٹاورز کی تباہی کے بلاواسطہ اثرات، پاکستان کی سیاست اور پاکستان کی معیشت پر بہت گہرے پڑے۔ ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے دشمن، پاکستان کو لامحالہ وار آن ٹیرر میں اتحادی جماعتوں کا ساتھ دینا ہی پڑا۔ جس کے لئے اپنی معیشت، سالمیت اور سب سے بڑھ کر خودمختاری کو بھی داﺅ پر لگایا دیا گیا لیکن جواب میں امریکا کی طرف سے مالی امداد تو کجا شاباش بھی نہ ملی اور ہمیشہ ڈو مور ڈو مور کا طعنہ سہنا پڑا، معیشت الگ برباد ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 12 سال کے دوران 100 ارب ڈالر سے زائد جنگ میں جھونک دیئے، اس کے باوجود امریکا سرکار خوش نہیں، بین الاقوامی رپورٹس بتاتی ہیں امریکا کا ساتھ دینے کے نتیجے میں پاکستان کو کچھ ہاتھ نہ آیا، بلکہ امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ نائن الیون کے بعد سے اب تک پاکستان مخلتف محازوں پر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، جبکہ اتحادی جماعتوں نے کولیشن سپورٹ فنڈ اور کیری لوگر سمیت مالی امداد کے وعدے بھی وفا نہ کئے۔


خبر کا کوڈ: 272489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272489/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-پاکستانی-معیشت-کو-100-ارب-ڈالر-سے-زائد-نقصان-ہو-چکا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org