QR CodeQR Code

اسرائیلی جارحیت،نیویارک اور تیل ابیب سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج

1 Jun 2010 09:36

اسلام ٹائمز:صیہونی بربریت پر خود اسرائیلی شہری بھی دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ بیت المقدس کی سڑکوں پر نکل آئے،امریکی عوام بھی کسی سے پیچھے نہ رہے


 نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق غزہ میں امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں رضاکاروں کی ہلاکت کیخلاف تیل ابیب اور نیویارک سمیت دنیا بھر کی عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔صیہونی بربریت پر خود اسرائیلی شہری بھی دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ بیت المقدس کی سڑکوں پر نکل آئے۔مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔امریکی عوام بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
 نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سینکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرے رات گئے تک جاری رہے۔بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ترک طالب علموں نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہر اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔اسپین،مراکش،سویڈن،فرانس،یونان،مصر،برطانیہ،شام اور لیبیا سمیت دیگر ممالک کی عوام نے بھی اسرائیلی بربریت پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 27262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27262/اسرائیلی-جارحیت-نیویارک-اور-تیل-ابیب-سمیت-دنیا-بھر-میں-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org