QR CodeQR Code

ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے، آصف محمود اخوانی

11 Jun 2013 23:53

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی ملتان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیکشن کمیشن کے صاف وشفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا یہ تاریخ کے بدترین انتخابات تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت ضلعی سیاسی کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس دارالسلام ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر ضلعی سیاسی کمیٹی خورشید خان کانجو، نائب صدر میاں منیر بودلہ، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حفیظ انور، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، ڈاکٹر اشرف علی عتیق اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی و انتخابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے صاف وشفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا یہ تاریخ کے بدترین انتخابات تھے۔ یہ ایسے انتخابات تھے جس میں جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی احتجاج کررہے ہیں ہر طرف دھاندلی کا شور ہے۔ کراچی کو ایک بار پھر بھتہ اور ٹھپہ مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ازسر نو انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 272700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272700/ایم-کیو-ایک-دہشت-گرد-تنظیم-ہے-جس-نے-کراچی-کو-یرغمال-بنا-رکھا-آصف-محمود-اخوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org