QR CodeQR Code

امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے، علامہ اقتدار نقوی

12 Jun 2013 00:14

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بدانتظامی، بدنیتی، کرپشن نے عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے جبکہ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی پیداکرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملے ہیں اب صرف یہ کہنے سے کام نہیں چلے گا ڈرون حملوں کا باب بند ہونا چاہئے اس کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرون حملوں میں عام آدمی بھی مررہے ہیں۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بدانتظامی، بد نیتی، کرپشن نے عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے جبکہ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی پیداکرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں۔ صنعت، زراعت گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ جو حکومت بجلی دے گی دہی چلے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ان کے ایجنڈے میں صرف مسلمانوں کو مارنا ہی نہیں بلکہ ان کو لادین بنانا بھی شامل ہے۔ دینی مدارس کا خاتمہ اور تعلیمی نصاب میں بنیادی تبدیلی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی جگہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی رائے یہ ہے کہ اپنی قومی اور مادری زبان سے ہی ترقی کی جا سکتی ہے۔ انگریزی کی بجائے اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے عصری علوم کیلئے جو انگریزی پڑھنا چاہتا ہے وہ ضرور پڑھے اور قرآن کو سمجھنے کیلئے عربی پڑھائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 272702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272702/امریکہ-اور-ا-س-کے-اتحادیوں-کی-نام-نہاد-دہشت-گردی-کیخلاف-جنگ-حقیقت-میں-اسلام-مسلمانوں-خلاف-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org