0
Tuesday 11 Jun 2013 23:51

ملتان، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کو اغوا کاروں نے 20کروڑ میں آگے فروخت کردیا

ملتان، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کو اغوا کاروں نے 20کروڑ میں آگے فروخت کردیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے 9 مئی کو ملتان سے انتخابی مہم کے دوران اغوا ہونے والے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کو اغوا کرنے والوں نے آگے 20کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔ علی حیدر کو خریدنے والی پارٹی نے اسے شمالی وزیرستان کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ انتہائی باخبر ذرائع نے علی حیدر کی فروخت اور شمالی وزیرستان میں منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی حیدر کو ملتان سے انتخابی مہم کے دوران جن اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا انہوں نے اسے پنجاب کے اندر ہی کسی محفوظ ٹھکانے پر رکھا ہوا تھا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اغوا کاروں نے اسے اگے ایک اور پارٹی کو 20 کروڑ روپے نقد میں فروخت کردیا ہے اور یہ پارٹی اسے شمالی وزیرستان لے گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو خریدنے والی پارٹی کی طرف سے گیلانی خاندان سے کتنا تاوان طلب کیاگیا ہے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 272719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش