0
Tuesday 11 Jun 2013 23:55

وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے، قاری حنیف جالندھری

وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے، قاری حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلی قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس میں 17ہزار سے زائد دینی مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ کراچی سے خیبر تمام مدارس مین امتحانات بیک وقت لیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار اُنہوں نے امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں ہر روز ہزاروں طلبہ وطالبات کو قرآن مجید اور احادیث کی تعلیم دی جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستان میں ہیں جہاں صرف 60ہزار حفاظ کرام وفاق المدارس سے حفظ مکمل کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج تک کسی سرکاری ادارے سے ایک بھی شخص نے قرآن پاک حفظ نہیں کیا جو کہ قابل افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 272726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش