QR CodeQR Code

القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو ال یزید کی ہلاکت کی تصدیق

1 Jun 2010 11:17

اسلام ٹائمز:مصطفٰی الیزید القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے درمیان روابط کا کام کرتا تھا اور القاعدہ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کرتا تھا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ ہفتے القاعدہ کا اہم رہنما مصطفی ال یزید ہلاک ہو گیا،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما مصری شہری مصطفی احمد محمد عثمان ابو ال یزید المعروف شیخ سعد المصری ایک ہفتے قبل ہلاک ہوا۔جس کی تصدیق القاعدہ نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر کر دی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی تھی،تاہم اس بات کا یقین ہے کہ القاعدہ رہنما ہلاک ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا،مصطفی الیزید القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے درمیان روابط کا کام کرتا تھا اور القاعدہ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کرتا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے القاعدہ کو سخت نقصان پہنچا ہے،اور اس کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد امریکا کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا پر حملہ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ال یزید کی ہلاکت کے بعد ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ کے لیے اتنے محفوظ نہیں،جتنا القاعدہ خیال کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 27278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27278/القاعدہ-کے-اہم-کمانڈر-ابو-ال-یزید-کی-ہلاکت-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org