0
Wednesday 12 Jun 2013 14:26

نگران حکومت کے دور کی تقریاں اور تبادلے کالعدم قرار

نگران حکومت کے دور کی تقریاں اور تبادلے کالعدم قرار
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کے دور میں کی گئیں تقرریاں اور تبادلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمٰی نے کارپوریشنز اور خود مختار اداروں میں تقرریوں کے لیے تین رکنی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا کیونکہ اس کے پاس تقرریوں و تبادلوں کا اختیار نہیں تھا۔ عدالت نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اور روز مرہ کے امور انجام دینا تھا۔
خبر کا کوڈ : 272905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش