QR CodeQR Code

خزانے کی ابتر صورتحال کے باوجود متوازن بجٹ لائیں گے، حمزہ شہباز

12 Jun 2013 17:22

اسلام ٹائمز: ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرح مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب پر سیاسی دکان نہیں چمکائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خزانے کی ابتر صورتحال کے باوجود متوازن بجٹ لائیں گے۔ جنوبی پنجاب کو لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کی حمایت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی طرح مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب پر سیاسی دکان نہیں چمکائے گی۔ دہشت گردی کے جن پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی صبر سے کام لیں۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے ناجائز تشدد کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ ماضی میں ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹا گیا جس کی وجہ سے آج خزانہ خالی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مسلم لیگ ن متوازن بجٹ پیش کرے گی۔ اس موقع پر اُنہوں نے فیصل آباد میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کے گھروں میں داخل ہو کر خواتین اور شہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جناب سے مظالم غلط لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچانا قوم کا نقصان ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 272969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272969/خزانے-کی-ابتر-صورتحال-کے-باوجود-متوازن-بجٹ-لائیں-گے-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org