0
Wednesday 12 Jun 2013 17:17

لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد پنجاب حکومت کو زیب نہیں دیتا، پیپلزپارٹی

لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد پنجاب حکومت کو زیب نہیں دیتا، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری وسابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے ممبر خواجہ رضوان عالم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کرانے والے پنجاب حکومت کو فیصل آباد میں مظاہرین پر پولیس کے ذریعے بہیمانہ تشدد اور مظاہرین کی گرفتاریوں جیسے اقدام زیب نہیں دیتے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سابق دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خود وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے مگر آج جب وفاق میں بھی ان کی حکومت ہے تو لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کئی گنا اضافے کے بوجود اب ناصرف خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بلکہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام جلد جھوٹے نعروں کی سیاست کرنے والوں کو جان جائیں گے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ساڑھے چار ہزار میگاواٹ کی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کی اور اس بحران کے مستقل حل کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن، بھاشا ڈیم، دیامیر ڈیم سمیت 19منصوبہ جات شروع کیے جن پر کام جاری رہا تو تین سال میں بجلی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 272971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش