QR CodeQR Code

بل گیٹس کی نواز شر یف کو صحت کے شعبے میں مکمل تعاون کی پیشکش

12 Jun 2013 18:38

اسلام ٹائمز: ایک خط میں بل گیٹس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی منتخب حکومت پاکستان سے پولیو اور بچوں کے دیگر امراض کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں پر خصوصی توجہ دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بل گیٹس کی تنظیم ملنڈا فاونڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر وقار اجمل کی وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر وقار اجمل نے وزیراعظم کو بل گیٹس کا خط پہنچایا جس میں انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے۔ خط میں بل گیٹس نے پاکستان کو صحت کے شعبے میں ہر قسم کے مالی و تکنیکی تعاون کی پیشکش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی منتخب حکومت پاکستان سے پولیو اور بچوں کے دیگر امراض کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بل گیٹس کے خیالات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ملک سے بیماریوں کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے بل گیٹس اور ملنڈا فاونڈیشن کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔


خبر کا کوڈ: 273003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273003/بل-گیٹس-کی-نواز-شر-یف-کو-صحت-کے-شعبے-میں-مکمل-تعاون-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org