0
Wednesday 12 Jun 2013 21:38

فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، سجاد احمد عباسی

فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، سجاد احمد عباسی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سجاد احمد عباسی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کا امتحان نہ لیں وعدوں کے مطابق بجلی گیس  مہنگائی  بیروزگاری جیسے اہم مسائل کی طرف توجہ دیں اور ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع پیال میں جماعت اسلامی حلقہ پی پی 5 کے یوسی امراء اور سیکریٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 11 مئی کے انتخابات کی صورتحال کا تفصیل جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ۔ اس موقع پر امیر زون ابو نوید ربانی  مرزا خالد محمود اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

سجاد احمد عباسی نے کہا کہ عوام نے نواز شریف حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ اب عملی طور پر کچھ کر کے دکھانے کا وقت آگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اب موجودہ حکومت کی کارکردگی کا موازنہ سابقہ حکومت سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف اور ان کی ٹیم کا امتحان شروع ہو چکا ہے۔ عوام اپنے مسائل کا فوری حل چاہتے ہیں۔ آج پورا پاکستان بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گذر رہا ہے۔ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سجاد احمد عباسی نے ارکان و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں اور آبادیوں میں جماعت اسلامی کی دعوتی تنظیمی اور خدمت خلق کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 273059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش