QR CodeQR Code

دریائے سوات میں سیلاب، کئی مکانات، رابطہ پل، دکانیں اور ہوٹل بہہ گئے

13 Jun 2013 00:12

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق وادی کالام میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ جہاں پانچ رابطہ پل پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بیس کے قریب دکانیں اور مکانات بھی دریا برد ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سلاب آنے سے مختلف علاقوں میں کئی مکانات، رابطہ پل، دکانیں اور ہوٹل پانی میں بہہ گئے ہیں۔ بعض جگہوں پر راستے بند ہوگئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہاڑوں پر برف پگھل جانے سے دریائے سوات میں درمیانی درجے کا سیلاب آیا ہے جس سے چند علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ وادی کالام میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ جہاں پانچ رابطہ پل پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بیس کے قریب دکانیں اور مکانات بھی دریا برد ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے مختلف علاقوں میں حفاظتی اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ کالام کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کی شام سے فوج نے دریا کے کنارے واقع تمام ہوٹلوں سے سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 273079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273079/دریائے-سوات-میں-سیلاب-کئی-مکانات-رابطہ-پل-دکانیں-اور-ہوٹل-بہہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org