QR CodeQR Code

اقتدار پرست حریت پسندوں کو ہرانے میں ناکام ہوچکے ہیں، شبیر شاہ

13 Jun 2013 07:09

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ نے کہا جتنا جلد بھارت نوشتہ دیوار پڑھ کر کشمیریوں کو ظلم و جبر کی زنجیروں میں جکڑنے کی کوششیں ترک کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے ساتھ سیاسی بنیادوں پر مکالمہ شروع کرتا ہے اتنا ہی وہ بھارت کےلئے اچھا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر مزاحمتی لیڈر اور جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے ہیف شرمال میں قابض فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے عاشق حسین کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے خاکوں میں رنگ بھرنے میں مصروف عمل کشمیری اقتدار پرست کشمیر میں بھارت کی جبری حکمرانی کے خلاف کام کر نے والے حریت پسندوں کو سیاسی طور پر ہرانے میں ناکام ہوچکے ہیں، اپنے ایک بیان میں شبیر شاہ نے مزید کہا ہے کہ سیاسی قائدین کو قید کرنا اور نوجوانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کےلئے فرضی جھڑپوں کا اہتمام کرنا بھارت کے حکمرانوں کی دیرینہ حکمت عملی ہے اس حکمت عملی پر بھارت کے حکمران گذشتہ چھ دہا ئیوں سے بھی زیادہ مدت سے کام کرتے رہے ہیں، شبیر شاہ نے کہا جوں جوں وقت گذرتا جا رہا ہے کشمیریوں کی نوجوان نسل بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے خبردار ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا جتنا جلد بھارت نوشتہ دیوار پڑھ کر کشمیریوں کو ظلم و جبر کی زنجیروں میں جکڑنے کی کوششیں ترک کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے ساتھ سیاسی بنیادوں پر مکالمہ شروع کرتا ہے اتنا ہی وہ بھارت کےلئے اچھا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 273123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273123/اقتدار-پرست-حریت-پسندوں-کو-ہرانے-میں-ناکام-ہوچکے-ہیں-شبیر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org