0
Thursday 13 Jun 2013 12:27

آئی ایس او کے زیراہتمام 12 روزہ مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

آئی ایس او کے زیراہتمام 12 روزہ مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیراہتمام یکم جون سے شروع ہونے والی بارہ روزہ "مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ" اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے 350 سے زائد محبین نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں عقائد، قرات، اخلاق، احکام، سیرت، حالات حاضرہ اور دیگر کئی اہم موضوعات پر لیکچرز دئیے گئے۔ حافظ نیاز حسین، وجاہت علی، مولانا اسد عباس، قاری محمد عیسیٰ، مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا شفاء نجفی، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران، سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی اور حسن زیدی سمیت کئی دیگر سینیئرز نے طلباء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر تحریری امتحان بھی لیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ورکشاپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈجی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طالب علم ثاقب علی کو لیپ ٹاپ بطور انعام دیا گیا۔ محبین میں کتابیں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ ورکشاپ کے آخری روز طلبہ کو اسلام آباد کے دامن کوہ، فیصل مسجد، پاکستان میوزیم اور راول جھیل کا وزٹ بھی کرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 273271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش