0
Thursday 13 Jun 2013 21:50

70 تا 80 فیصد بجٹ اقدامات کاروبار دوست ہیں، کراچی چیمبر آف کامرس

70 تا 80 فیصد بجٹ اقدامات کاروبار دوست ہیں، کراچی چیمبر آف کامرس
اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئی حکومت کے بجٹ اقدامات کو اور ان میں شامل کیے گئے پالیسی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ نئی حکومت کا مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے علاوہ اندرونی قرضے کم کرتے ہوئے ملکی وسائل پر زیادہ انحصار کرنے کے عزم کو خوش آئند قرار دیا۔ کراچی چیمبر کے مطابق 70 تا 80 فیصد بجٹ اقدامات کاروبار دوست ہیں۔ پارلیمنٹیرین کے صوابدیدی فنڈز کے خاتمے اور وزیراعظم ہاوس، وزارتوں کے اخراجات میں کمی نئی حکومت کے قابل تعریف اقدامات ہیں۔ مجموعی طور پر بجٹ اقدامات بہتر ہیں مگر بدقسمتی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے کچھ ٹیکسیشن اقدامات زبردستی داخل کر دیے گئے ہیں جو صنعت و تجارت کے لئے مشکلات کا باعث بنیں گے اور سرمایہ کاری پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ 16 فیصد سے17 فیصد کرنے سے تقریباً 50 ارب روپے حاصل ہوں گے جو کہ مجموعی ریونیو حدف کا صرف 1.25 فیصد بنتا ہے جس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ اس معمولی رقم کو کسی اور مد میں وصول کیا جائے تاکہ عوام الناس کے لئے مشکلات کا باعث نہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 273407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش