0
Thursday 13 Jun 2013 22:04

حکومت کیجانب سے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، صوفی حسین لاکھانی

حکومت کیجانب سے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، صوفی حسین لاکھانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمد حسین لاکھانی نے اپنے بیان میں وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ مزید مہنگائی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ حکومت سے عوام کی وابستہ توقعات کے برعکس ہے جس میں عام آدمی کے لئے کوئی خوشخبری نہیں ہے۔ صوفی حسین لاکھانی کا کہنا تھا کہ بجٹ کسی بھی حکومت کی مالی پالیسیوں کا عکاس ہوا کرتا ہے۔ نئے بجٹ میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، مالیاتی بحران، بجٹ خسارہ، کرپشن، امن و امان کے قیام اور عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلانے کے لئے واضح اور قابل عمل روڈ میپ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاری سودی قرضے بجٹ کی ادائیگیوں کا بڑا حصہ ہے۔ عوام کے لئے دعوے اور وعدے تو بہت ہیں لیکن عمل درآمد فی الوقت دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ٹیکس کی مد میں بھاری زر مبادلہ فراہم کرنے والے شہر کراچی میں جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی اس وقت تک تمام اقدامات لاحاصل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 273412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش