0
Thursday 13 Jun 2013 23:03

ڈرون حملوں کیخلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، اعزاز احمد چوہدری

ڈرون حملوں کیخلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، اعزاز احمد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے خفیہ فنڈز بند کر دیئے گئے ہیں، ڈرون حملوں کا خاتمہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کر دی ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ دونوں جنگی جہازوں کے پائلٹ زیر ِتربیت تھے، جنہوں نے تکنیکی غلطی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ کھلا ہوا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے ڈرون حملے ہر صورت بند ہونے چاہئیں، وزیراعظم کی ہدایت پر ڈرون حملوں کے خلاف ہرسطح پر آواز اٹھائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے انکے سیکریٹ فنڈز بند کر دیئے گئے ہیں۔ ڈرون حملوں کو ہر حالت میں رکنا چاہیئے، وزیراعظم کی واضح ہدایت پر ڈرون حملوں کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔ دنیا بھر میں ڈرون حملوں کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے غلطی سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے، دونوں پائلٹ زیر تربیت تھے۔ بھارت کے ساتھ برابر کے تعلقات چاہتے ہیں۔ حکومت کا عزم ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن پسند تعلقات رکھے جائیں گے۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بے دخلی سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اوور سیز پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ کے لئے اولین ترجیح ہیں۔ حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان آنے کی دعوت دی ہے، تاہم وزیراعظم کے بیرونی دوروں کا شیڈول موصول نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 273424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش