0
Thursday 13 Jun 2013 23:16

فاٹا کی ترقی کے لیے اے ڈی پی میں15 ارب روپے مختص

فاٹا کی ترقی کے لیے اے ڈی پی میں15 ارب روپے مختص
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 10 ارب روپے سے زیادہ جاری ترقیاتی اسکیموں جبکہ ساڑھے 4 ارب روپے نئی اسکیموں پر خرچ کیئے جائیں گے۔ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم کے لئے 3ارب 60کروڑ جبکہ کمیونیکیشن کے لئے 3ارب 45کروڑ روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے لئے ایک ارب 65کروڑروپے سے زیادہ جبکہ آبپاشی کے لئے ایک ارب روپے سے زیادہ مختص کئے گئے ہیں۔ شعبہ صحت کے لئے مختص کی گئی رقم میں سے بیشتر فنڈزاسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے پر صرف کیئے جائیں گے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لئے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ روپے رکھے گئے ہیں۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے دوہزار تیرہ چودہ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جبکہ سپورٹس اور پاپولیشن ویلفئیر کے لئے الگ سے رقم مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو الگ ڈیڑھ ارب روپے ملیں گے۔
خبر کا کوڈ : 273427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش