0
Friday 14 Jun 2013 12:04

ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری، عوام کا جوش و خروش دیدنی

ایران کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری، عوام کا جوش و خروش دیدنی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے گیارہویں صدارتی اور چوتھے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ایرانی ووٹرز میں خاصہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے، پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلئے ایرانی عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، لوگوں کی بڑی بڑی قطاروں سے یوں لگ رہا ہے کہ گذشتہ انتخابات کی طرح پولنگ کے وقت کو بڑھا دیا جائے گا۔

ایران کے کروڑوں ووٹرز اپنے حق رائے دہی سے آئندہ چار برسوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں کل آٹھ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے دو امیدوار دستبردار ہوگئے اور یوں اب چھ امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی آج ہو رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل کرائے جانے والے رائے عامہ کے جائزوں اور سروے رپورٹس کے مطابق گيارہویں صدارتی انتخابات میں رائے شماری کا تناسب 70فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ایران کے انتخابی قوانین کے تحت کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لئے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ اگر صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے تو 21 جون کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائيں گے۔
خبر کا کوڈ : 273510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش