0
Friday 14 Jun 2013 14:44

عوام دشمن بجٹ، متحدہ شہری محاذ نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

عوام دشمن بجٹ، متحدہ شہری محاذ نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ نے حالیہ بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے آج سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک کا آغاز چوک کچہری سے احتجاجی مظاہرے سے کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ شہری محاذ کے مرکزی صدر طارق نعیم اللہ خان نے اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق نعیم اللہ خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل مزدور کی تنخواہ 15ہزار کرنے کے دعویداروں نے یوٹرن لے کر پوری قوم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ روز مرہ کی اشیائے ضروریہ پر ٹیکس اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جانا جبکہ گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ سے حکومت کی سمت واضح ہوگئی ہے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے رہنما نواز شریف نے گزشتہ پانچ سال سے مہنگائی میں پسی ہوائی عوام کو ایک بار پھر تختہ مشق بنانے کی نوید سنادی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس واپس نہ لیا تو متحدہ شہری محاذ اپنی ذیلی تنظیموں سمیت تحریک کو ملتان سے پنجاب تک وسیع کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 273564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش