0
Friday 14 Jun 2013 14:41

حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، میاں بلیغ الرحمان

حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، میاں بلیغ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے تعلیم میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ملک کے پسماندہ علاقوں جن میں ملتان بھی شامل ہے کے بچوں کی ایم اے کی تعلیم کی مفت فراہمی کا اعلان کر کے نوجوانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ تعلیم پر ہے کیونکہ ہم تعلیم یافتہ ہوکر ہی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ کام کیے ہیں جو پہلے کسی نے نہیں کیے۔ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے بچ جانے والی رقم ملک کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 273569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش