0
Friday 14 Jun 2013 14:56

دریائے کابل پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ میں اونچے درجے کا سیلاب

دریائے کابل پشاور،چارسدہ اور نوشہرہ میں اونچے درجے کا سیلاب
اسلام ٹائمز۔ دریائے کابل میں پشاور، چارسدہ، سوات، ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ کئی علاقوں میں پانی مکانات اور کھیتوں میں داخل ہوگیا۔ کالام روڈ کا کچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیا۔ کالام بازار جانے والی سڑک بند ہوگئی۔

پشاور فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں پشاور، چارسدہ، سوات،ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کے بہاو میں تیزی کے باعث کالام روڈ کا کچھ حصہ دریائے سوات میں بہہ گیاہے۔ کالام بازار جانے والی سڑک بند ہوگئی ہیں۔ سیلاب کے خطرے کے درپیش نظر پولیس لائن مینگورہ سے ضروری سامان اور گاڑیاں محفوظ مقامات منتقل کردی گئی ہیں۔ چارسدہ، ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب کے باعث کئی مکانات اور کھیتوں میں پانی داخل ہوگیاہے۔ سیلاب کے باعث لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے اس وقت دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اورپانی کا بہاو ایک لاکھ 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلا ڈیم می پانی کی آمد تین لاکھ 29ہزار ایک سو کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 11ہزار چار سو کیوسک ہے۔
خبر کا کوڈ : 273575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش