0
Friday 14 Jun 2013 18:28

موجودہ حالات میں مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے، علی اکبر گجر

موجودہ حالات میں مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال، توانائی کے بحران اور دیگر شعبہ جات میں سابقہ حکومت کی شدید ناکامی کے باوجود موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ کرپشن کے راستوں کو ختم کرکے آنے والے وقت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حالیہ بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کو بہتر بنانے کے لئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ مستقل منصوبہ بندی کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ میں پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ رقم رکھنا اس بات کا دلیل ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 273622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش