QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ مکمل طور پر آئی ایم ایف کے مفادات کا احاطہ کرتا ہے، عتیق میر

14 Jun 2013 18:32

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ کے اعداد و شمار کو تبدیل نہ کیا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ مکمل طور پر آئی ایم ایف کے مفادات کا احاطہ کرتا ہے۔ بجٹ سے ان مالیاتی اداروں کو فائدہ ہوگا جو پاکستان کی اکانومی میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ کراچی میں بدامنی کے باعث تجارتی حیثیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ حالیہ بجٹ کی وجہ سے کراچی میں تجارت مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تاجر رہنماء عتیق میر نے کہا کہ ایک فیصد جی ایس ٹی بڑھانے سے ہر چیز کی قیمت میں دو سے تین فیصد اضافہ ہوگا جس سے غریب عوام متاثر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ کے اعداد و شمار کو تبدیل نہ کیا گیا تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاح ہونی چاہیے تاکہ عوام خود بڑھ کر حکومت کو ٹیکس ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 273623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273623/وفاقی-بجٹ-مکمل-طور-پر-آئی-ایم-ایف-کے-مفادات-کا-احاطہ-کرتا-ہے-عتیق-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org