QR CodeQR Code

بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

14 Jun 2013 23:44

اسلام ٹائمز: ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ شیطانی طاقتوں کی بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصول عدل و انصاف ہے۔ لیکن شیطانی طاقتوں کی بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک مسلسل مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار رہا ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی بھی اسی وجہ سے ہوئی اور فی الحال بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ اگر کوئی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے تو اسے اسی عدل و انصاف کی طرف جانا چاہئے اور عدل و انصاف کے ذریعے زندگی کی سہولیات سمیت تمام و سائل کو عادلانہ انداز میں تمام صوبوں اور علاقوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 273675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273675/بلوچستان-کے-گھمبیر-مسائل-عدل-انصاف-ذریعے-ہی-حل-ہوسکتے-ہیں-ایم-ڈبلیو-کوئٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org