0
Saturday 15 Jun 2013 01:39

دہشتگردی متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام کو خط

دہشتگردی متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام کو خط
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین کو کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی اب تک کوئی حکومتی شخصیت ان کی خبر گیری کو آئی ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور میں رواں سال سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 15 اہل تشیع افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں ڈاکٹرز، وکیل، سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ جبکہ ان قاتلانہ حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اب تک کسی قسم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہوئی ہیں اور نہ ہی مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دنوں پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 14زخمی ہوئے، اس سانحہ کے محرکات کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
 
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ان تمام دہشتگردی واقعات کے متاثرین کی حکومتی سطح پر کسی قسم کی خبر گیری تک نہیں کی گئی، اور نہ ہی متاثرین کو کوئی معاوضہ ادا کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے نئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت سینئر صوبائی وزیر سراج الحق، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو خط ارسال کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے ان متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے، کیونکہ بلخصوص سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین انتہائی غریب ہیں اور ان کے گھرانوں کے واحد کفیل شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 273676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش