0
Saturday 15 Jun 2013 06:54

ایران سے گیس معاہدے قابل قدر، جائزہ ضرور لینگے، وزیر پیٹرولیم

ایران سے گیس معاہدے قابل قدر، جائزہ ضرور لینگے، وزیر پیٹرولیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران سے گیس درآمد کے معاہدوں کی قدر کی جائیگی، لیکن ان کا جائزہ بھی ضرور لیں گے، بھارت نے پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، سوئی ناردرن اور سدرن سمیت وزارت پٹرولیم کی تمام کمپنیوں کے سربراہ تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وہ گیس کی قیمت سمیت ایران کیساتھ اس سلسلے میں کئے گئے معاہدوں کے خدوخال کا جائزہ لیں گے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا دورہ کرنیوالے گیس اتھارٹی آف انڈیا کے وفد نے واہگہ کے راستے ایل این جی دینے کی پیش کش کی ہے، اگر بات چیت طے ہوجاتی ہے تو اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان میں یومیہ 30 سے 40 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی آسکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی تمام کمپنیوں کے سربراہ تبدیل کیے جائیں گے، نئے سربراہ بھرتی کرنے کیلئے اشتہار دیا جائیگا، ان کمپنیوں کے موجودہ سربراہ بھی درخواستیں دے سکیں گے۔ وزارت پٹرولیم کی کمپنیوں کے بورڈز کی بھی تشکیل نو کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 273723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش