0
Saturday 15 Jun 2013 09:33

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دینے کیخلاف ملتان میں متحدہ شہری محاذ کا مظاہرہ

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف نہ دینے کیخلاف ملتان میں متحدہ شہری محاذ کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیراہتمام بجٹ میں عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں ریلیف نہ دینے اور اشیائے ضروریہ پر سیلزٹیکس کو 16 فی صد سے 17 فی صد کرنے کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صدر متحدہ شہری محاذ طارق نعیم اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے محسن کشی کی ہے مسلم لیگ کو اقتدار میں لانے کے لئے سرکاری ملازمین نے نمایاں خدمات انجام دیں لیکن انہوں نے اقتدار میں آتے ہی ان کی مشکیں کس دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوشربا مہنگائی میں سرکاری ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ متحدہ شہری محاذ حکومتی بجٹ کو مسترد کرتی ہے اگر حکومت نے سیلزٹیکس میں کمی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع تر کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 273730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش