QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی قراردایں مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین روڈ میپ ہیں، چوہدری عبدالمجید

15 Jun 2013 09:34

اسلام ٹائمز: بین الاقوامی برادری برصغیر جنوبی ایشیاء میں مستقل امن وخوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرائے اور بھارت کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق دبانے سے باز رکھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے سوا کسی آپشن کو نہیں مانتے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین روڈ میپ ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے تاخیری حربے ترک کرے اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کو عملی جامعہ پہنائے۔ مستحکم و جمہوری پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی جلد کامیابی کا ضامن ہے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان میں جمہوری سسٹم کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دیا اور پاکستان میں جمہوری سسٹم جس انداز سے جاری ہے اس پر اہل کشمیر، مسلح افواج اور مسلح اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مستحکم و جمہوری پاکستان جہاں تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین بھی موجود تھے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ بھارت نے آٹھ لاکھ سے زائد پیرا ملڑی فورسسز کے ذریعے حق خودارادیت کو دبانے کے تمام ہتھکنڈے آزمائے مگر وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔ جوں جوں بھارتی مظالم بڑھتے جاتے ہیں کشمیریوں کی تحریک میں اسی قدر شدت آ رہی ہے۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے استصواب رائے کا حق حاصل کرنے کا پختہ ارادہ کر رکھا ہے۔ کشمیری اس حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور حق خودارادیت کے حصول تک خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اور کشمیریوں کو اس منزل سے زیادہ عرصہ دور نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی برادری برصغیر جنوبی ایشیاء میں مستقل امن وخوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرائے اور بھارت کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق دبانے سے باز رکھے۔


خبر کا کوڈ: 273731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273731/اقوام-متحدہ-کی-قراردایں-مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کا-بہترین-روڈ-میپ-ہیں-چوہدری-عبدالمجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org