0
Saturday 15 Jun 2013 23:45

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت فوج کی مدد لے،مولانا افضل حیدری

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت فوج کی مدد لے،مولانا افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالبات اور ڈپٹی کمشنر کی شھادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاکانہ واردات پر پوری قوم سوگوار ہے۔ مولانا افضل حیدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے فوج کی مدد حاصل کی جاے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظھار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مولانا افضل حیدری نے اس حوالے سے کہا کہ دہشت گرد دراصل ملک میں امن نہیں دیکھنا چاہتے اور ان واقعات میں وہ ممالک ملوث ہیں جن کو پاکستان کے دو اہم معاہدے پسند نہیں جن میں ایک گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ اور دوسرا پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو بھی ان معاہدوں کے خلاف بول رہا تھا اس دہشت گردی کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب دوست اور دشمن کی پہچان کر لینی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 273892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش