QR CodeQR Code

مجلس وحدت کے زیراہتمام امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار اتوار کو ہو گا

15 Jun 2013 23:52

اسلام ٹائمز:برسی کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار کا عنوان " امام خمینیؒ اور عالم اسلامی کی بیداری "منعقد ہو رہا ہے۔ جس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِاہتمام رہبر انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینی کی 24ویں برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان" امام خمینیؒ اور عالم اسلامی کی بیداری "اتوار 16 جون کو ایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے۔ سیمینار سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مخدوم جاوید ہاشمی، سنیٹر سید فیصل رضا عابدی،جماعت اسلامی کی رہنما سمیعہ راحیلہ قاضی، سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سینئر صحافی ارشد انصاری، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سردار لطیف کھوسہ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد ساقی ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات خطاب کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 273894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273894/مجلس-وحدت-کے-زیراہتمام-امام-خمینی-کی-برسی-مناسبت-سے-سیمینار-اتوار-کو-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org