0
Sunday 16 Jun 2013 01:27

مذاکرات صرف بات چیت کرنیوالوں سے، عسکریت پسندی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چوہدری نثار

مذاکرات صرف بات چیت کرنیوالوں سے، عسکریت پسندی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کمپیلکس میں آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زندہ پکڑا گیا ہے، خان صاحب نے دعویٰ کیا ہے کہ زیارت ریزیڈنسی میں نادر تصاویر اور تاریخی ورثہ محفوظ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بات چیت کرنے والوں سے بات چیت کریں گے، عسکریت پسندی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں چودہ طالبات جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہوئیں، بولان میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، کمپلیکس میں پینتیس افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا، آپریشن میں چار رینجرز اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
زیارت ریزیڈنسی میں حملے کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریزیڈنسی میں آٹھ سے دس لوگ داخل ہوئے، عمارت میں پانچ دھماکے ہوئے جس سے آگ لگ گئی، ریذیڈنسی کی عمارت کی بحالی کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، ایک دور روز کے اندر تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کا باہمی جھگڑوں سے کوئی تعلق نہیں، زیارت کے واقعے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، کسی وفاقی ادارے کے اہلکار کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔ بلوچستان کے دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بیس جون کو تمام سکیورٹی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس بلایا لیا ہے، چند روز میں چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 273910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش