QR CodeQR Code

سینیٹ نے زیارت میں حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کرلی

16 Jun 2013 14:11

اسلام ٹائمز: سیف الله مگسی کی قیادت میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ارکان نے بلوچستان کی صورتحال پر ٹوکن واک آؤٹ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت سینٹ کے اجلاس میں زیارت میں حملوں کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کی گئی، راجہ ظفر الحق کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں واقعے کو بہیمانہ اور قابل مذمت قرار دیا، سینیٹر رضا ربانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی، رضا ربانی نے کہا کہ بجٹ میں سرمایہ داروں کو تحفظ دیا گیا اور غریبوں کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ صوبائی خود مختاری پر حملہ ہے، معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جائے، مسلم لیگ نون کے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ جی ایس ٹی کا معاملہ عدالت میں ہے فیصلہ آنے دیں، سیف الله مگسی کی قیادت میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے ارکان نے بلوچستان کی صورتحال پر ٹوکن واک آؤٹ کیا، اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 273917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273917/سینیٹ-نے-زیارت-میں-حملوں-کیخلاف-قرارداد-مذمت-منظور-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org