0
Sunday 16 Jun 2013 11:00

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، سردار یعقوب

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے حکومت آزاد کشمیر کو بجٹ میں غریب عوام کے لیے خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں ںے کہا کہ بجٹ ایسا ہونا چاہیے جس کو معاشرے کے تمام طبقات سراہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات کم اور ترقیاقی اخراجات، تعلیم، صحت اور مواصلات کو بہتر بنانے کو ترجیح دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے بجٹ کے حوالہ سے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کے کردار کی تعریف کی کہ وہ موجودہ کابینہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار، قابل اور جہانددیدہ وزہر ہیں، ان کا تیار کردہ بجٹ عوامی امنگوں کو حقیقی ترجمان ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ خرابی صحت کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر کے عوام کو بہترین بجٹ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام اس بجٹ کی بدولت اپنی زندگیوں میں بہتر ریلیف محسوس کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کا بھی خیال رکھا جائے گا تاکہ وہ روز افزوں مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کر سکیں۔ سردار یعقوب نے کہا کہ بجٹ میں کفایت شعاری اور سادگی کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انتظامی اخراجات میں کمی کے لیے کوشش ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 273959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش