QR CodeQR Code

مسلح افواج ملک کیخلاف کسی بھی فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل کیانی

16 Jun 2013 13:42

اسلام ٹائمز: جنگی مشقوں "عزم نو چہار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت سے نمٹنے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، کہتے ہیں افواج کی کامیابی کا انحصار پیشہ وارانہ تیاریوں کے ساتھ عوام کے تعاون پر بھی منحصر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنگی مشقوں عزم نو چہار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت سے نمٹنے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی کامیابی کا دارومدار پیشہ وارانہ تربیت اور تیاریوں کے ساتھ عوام کے تعاون پر ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اطمینان بخش ہے، جنگی مشقوں میں حصہ لینے والوں کے عزم اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ عزم نو جنگی مشقوں کا آغاز تین جون کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا تھا۔ تقریب میں ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور پاک فضائیہ کے دیگر اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی۔
 دیگر ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج نیوی اور فضایہ کی مدد سے ملک کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں آرمی وار گیمز "عزمِ نو فور" کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے بھی شرکت کی۔۔ آرمی وار گیمز کا آغاز تین جون کو ہوا تھا جس کے دوران جامع ریسپانس کی تیاری کے لئے اسٹریٹجک اور آپریشنل پلانز کو بہتر بنایا گیا۔ وار گیمز کے دوران پاکستان ائر فورس کے آپریشنل پلانز کو بھی آرمی کے قریبی اشتراک سے حتمی شکل دی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ عزم نو مشقیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوجی کامیابی کا دارومدار مکمل تیاری، دیگر اداروں کی مدد اور عوامی حمایت پر ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 274010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274010/مسلح-افواج-ملک-کیخلاف-کسی-بھی-فوجی-جارحیت-کا-مقابلہ-کرنے-کیلئے-تیار-ہے-جنرل-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org