QR CodeQR Code

کوئٹہ دہشت گردی میں تحریک طالبان ملوث ہے، خفیہ ادارے

16 Jun 2013 14:35

اسلام ٹائمز:مبصرین کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ اس حملے میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو قائداعظم کو کافر اعظم کہتی تھیں اور قیام پاکستان کی مخالف تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ خفیہ اداروں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور اعلیٰ حکام کو کوئٹہ میں دہشت گردی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کی بس پر حملے میں تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا کہ ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچنے والے ہیں جلد اسے حراست میں لے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے بولان میڈیکل کالج اور زیارت میں قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو بموں سے نشانہ بنایا تھا جس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی۔ حکومت نے اس عمارت کو تاریخی ورثہ قرار دے رکھا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ اس حملے میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو قائد اعظم کو کافراعظم کہتی تھیں اور قیام پاکستان کی مخالف تھیں۔ مبصرین کے مطابق ان حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے زیادہ امکانات ہیں جبکہ سکیورٹی اداروں نے ان کا ذمہ دار تحریک طالبان کو قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 274029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274029/کوئٹہ-دہشت-گردی-میں-تحریک-طالبان-ملوث-ہے-خفیہ-ادارے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org