QR CodeQR Code

اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، انڈونیشیا

2 Jun 2010 14:27

اسلام ٹائمز: انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اسرائیل کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے غزہ محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام تک امدادی سامان پہنچانے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوقی علی نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ ہے۔ وہ تہران میں ایران، شام اور انڈونیشیا کی پارلیمنٹس کے سپیکروں پر مشتمل اجلاس میں شرکت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔
انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اسرائیل کی جانب سے دیوار کی تعمیر، بیت المقدس کو یہودیانے اور یہودی بستیوں کی تعمیر جیسے اقدامات کو نسل پرستانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات مسلمانوں اور عیسائیوں کے اپنے مذہبی مقامات میں جانے میں رکاوٹ ہیں۔ مزروقی علی نے مسئلہ فلسطین کو ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف خطے کے ممالک یا اسلامی ممالک سے ہی مربوط نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کیلئے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 27406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27406/اسرائیل-عالمی-امن-کیلئے-خطرہ-ہے-انڈونیشیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org