QR CodeQR Code

آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

16 Jun 2013 19:30

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر تہورحیدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کرنا دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنا، طالبات کی وین پر حملہ علم دشمنی کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ( گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی )کے زیراہتمام جی سی ٹی کالج کے سامنے سانحہ کوئٹہ اور زیارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہورحیدری نے کی۔ امامیہ نوجوانوں نے روڈ بلاک کردیا اور ٹائروں کو نذر آتش کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان فوری نوٹس لیں۔ اُنہوں نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کو سخت سزادی جائے۔


خبر کا کوڈ: 274078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274078/آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-ملتان-میں-سانحہ-کوئٹہ-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org