0
Sunday 16 Jun 2013 19:33

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام حضرت امام حسین (ع) اورحضرت عباس (ع) کی ولادت کے موقع پر جشن

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام حضرت امام حسین (ع) اورحضرت عباس (ع) کی ولادت کے موقع پر جشن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان (طوطل پورہ یونٹ)کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام حسین (ع) اورحضرت عباس (ع)کے موقع پر جشن منایا گیا۔ جشن کی پررونق تقریب میں شیعہ وسنی افراد کی شرکت نے چار چاند لگادیے۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نے کی۔ جبکہ اس موقع پر ملتان کے تمام یونٹس کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ تقریب سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا مظہر عباس صادقی، سلیم عباس صدیقی، سید دلاورعباس زیدی سمیت دیگر شعراء اور نعت خوانوں نے سلام عقیدت پیش کیا۔ علامہ ا قتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان جہاں خود بابرکت مہینہ ہے معصومین کی ولادتوں کے حوالے سے وہیں ہمیں ماہ رمضان المبارک کی آمد کی نوید سعید بھی دیتا ہے۔ماہ شعبان کئی مناسبتوں سے متبرک مہینہ ہے اور اس ماہ کی ہر رات مومن کی روحانیت میں اضافہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 274090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش