QR CodeQR Code

نواز حکومت ڈیلی ویجز پروگرام کے تحت چل رہی ہے، شیخ رشید

16 Jun 2013 23:39

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں جاری بجلی کا بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر میں بلوچ قوم پرستوں کا نہیں بلکہ تیسری قوت کا ہاتھ ہے، حکومت کے پاس دہشت گردی اور ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں ہے بلکہ یہ ڈیلی ویجز پروگرام کے تحت چل رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں جاری بجلی کا بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ جب تک ملک میں توانائی بحران اور امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 1996ء کے بعد کوئی سرمایہ کار اپنا سرمایہ نہیں لگا رہا بلکہ یہاں پر پہلے سے موجود سرمایہ کار بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی کوریا بھاگ گئے اور وہاں پر اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکلات حل کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں بنایا بلکہ یہ ڈیلی ویجز پر چل رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 274120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274120/نواز-حکومت-ڈیلی-ویجز-پروگرام-کے-تحت-چل-رہی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org