0
Sunday 16 Jun 2013 23:55

محمد شکیل مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

محمد شکیل مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے انٹرا پارٹی الیکشن میں محمد شکیل کو آئندہ تین سال کیلئے نیا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ''افکار خمینی (رح)'' کنونشن صوبائی آفس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس کے اراکین نے شرکت کی۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل ایس اے زیدی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے الیکشن کی نگرانی کی۔ ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے محمد شکیل کو مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کا نیا میر کاررواں منتخب کرلیا۔ اس موقع پر علامہ سید عامر حید ر شمسی نے محمد شکیل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ آخر میں نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل محمد شکیل نے ضلعی شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 274147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش