2
0
Monday 17 Jun 2013 01:44

آئی ٹی پی نے سید کاظم شاہ نقوی کو مشیر وزیراعلٰی سندھ کیلئے نامزد کر دیا

آئی ٹی پی نے سید کاظم شاہ نقوی کو مشیر وزیراعلٰی سندھ کیلئے نامزد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین حالیہ قومی انتخابات کے موقع پر طے پانے والے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ میں آئی ٹی پی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور سندھ میں پی پی پی کی کامیابی کے بعد گذشتہ دنوں نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سندھ و رہنما پی پی پی سیدہ شہلا رضا نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی، اور انتخابات میں بھرپور حمایت اور تعاون پر انہیں صدر مملکت کی طرف سے باضابطہ طور پر شکریے کا پیغام پہنچایا۔ علاوہ ازیں حکومت سندھ میں شمولیت کے لئے اسلامی تحریک پاکستان سے معاہدے کے تحت ایک مشیر  نامزد کرنے کا تقاضا کیا تھا، جس کے بعد سربراہ آئی ٹی پی نے سیاسی سیل سے مشاورت کے بعد صوبائی جعفریہ کونسل سندھ کو متفقہ طور پر مشیر کیلئے امیدوار منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا۔
اس سلسلے میں گذشتہ روز حیدر آباد سندھ میں منعقد ہونے والے صوبائی جعفریہ کونسل کے اجلاس میں عہدیداران نے ووٹنگ کے ذریعے مرکزی نائب صدر ایس یو سی سید کاظم شاہ نقوی کو صوبائی مشیر کے عہدے کیلئے متفقہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کی جانب سے سید کاظم شاہ نقوی کا نام وزیراعلٰی سیکرٹریٹ سندھ ارسال کرنے کے بعد توقع ہے کہ وہ بہت جلد مشیر وزیراعلٰی سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 274174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جس قوم کا نعرہ علی ولی
اُس قوم کا قائد ساجد علی
قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے
ساجد تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا
mashallah qaid millata jafaria allama sajid naqvi ki siyasat or baseerat ko salam
ہماری پیشکش