QR CodeQR Code

راولپنڈی میں اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی

17 Jun 2013 02:23

اسلام ٹائمز: گاڑی میں 20 دستی بم، 4 کلاشنکوف اور 2 خودکش جیکٹس سمیت دیگر اسلحہ سی این جی سیلنڈر میں چھپا کر میرانشاہ سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا، دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی سکندر حیات نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے اسلحہ کی کھیپ خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے پکڑی ہے۔ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 20 دستی بم، 4 کلاشنکوفیں، 3 پستول، 2 خود کش جیکٹیں، 350 گولیاں، 20 ڈیٹونیٹرز، 21 لوڈ میگزینز اور لیزرز دور بینیں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، اسلحہ دو ہزار چھ ماڈل کی سفید رنگ کی کرولا کار میں رکھے سی این جی سلینڈر میں چھپا کر لایا جا رہا تھا۔ تاہم سلنڈر کا گاڑی کے ساتھ کوئی کنکشن نہیں تھا۔ ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ یہ سارا اسلحہ راولپنڈی میں ہی سپلائی کیا جانا تھا، اور اب بھی شہر میں سیکورٹی خدشات موجود ہیں۔ سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق میرانشاہ سے ہے۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 274177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274177/راولپنڈی-میں-اسلحہ-سے-بھری-گاڑی-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org