0
Monday 17 Jun 2013 07:34
شام کو باغیوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دیا تو سب کو خمیازہ بھگتنا ہوگا، ڈیوڈ کیمرون

آدم خور شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ولادیمر پیوٹن

آدم خور شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ولادیمر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شامی باغی انسانوں کا گوشت کھاتے ہیں، مغرب شامی باغیوں کو کیوں مسلح کرنا چاہتا ہے۔ لندن میں جی ایٹ سربراہ اجلاس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ روسی صدر نے کہا کہ آدم خور شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آدم خوری کی اقدار روس میں ناقابل برداشت ہیں۔ روسی صدر نے یو ٹیوب پر چلنے والی ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا، جس میں ایک باغی کو شامی فوجی کو قتل کرکے اس کا دل نکال کر کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صدر پیوٹن نے سوال کیا کہ مغرب شامی باغیوں کو کیوں مسلح کرنا چاہتا ہے۔ روس عالمی قوانین کے مطابق شامی حکومت کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر ہم نے شام کو قاتل ڈکٹیٹر اور انتہا پسند ظالم باغیوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دیا تو ہم سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ روسی اور برطانوی سربرہان کی حالیہ گفتگو امریکہ کی جانب سے شامی باغیوں کو مسلح کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئی۔ تاہم ابھی تک برطانیہ نے شامی باغیوں کی اسلحہ کی فراہمی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ سعودی عرب شامی باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنیکا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی صدر پیوٹن لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انھوں نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ شامی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی انسانی اقدار کے خلاف ہے کیونکہ وہ اپنے دشمنوں کا گوشت کھاتے ہیں۔ دوسری جانب جرمن جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب یورپی ساختہ طیارہ شکن میزائل شامی باغیوں کو بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ کاندھے پر رکھ کر نشانہ لگانے والے ان میزائلوں سے زمین سے فضا میں اہداف کو باآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 274194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش